اہم خبریںپاکستان

بینظیر بھٹو کی برسی، اعلیٰ حکومتی وفد شرکت کیلئے سکھر پہنچ پہنچ گیا

بینظیر بھٹو کی برسی، اعلیٰ حکومتی وفد شرکت کیلئے سکھر پہنچ پہنچ گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر مسلم لیگ ن کا وفد بینظیر بھٹو کی برسی کی تقریب میں شرکت کرے گا۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کے لیے اعلیٰ حکومتی وفد سکھر پہنچ گیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر اعلیٰ حکومتی وفد بینظیر بھٹو کی برسی کی تقریب میں شرکت کرے گا۔حکومتی وفد کی قیادت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے، وفد میں مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور اراکین قومی اسمبلی شامل ہیں، وفد پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ آج ہم پاکستان کی عظیم بیٹی، سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی برسی منا رہے ہیں، بینظیر بھٹو نے خواتین کے کردار کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ایاز صادق کا کہنا تھا بینظیر بھٹو نے پاکستان میں رواداری، برداشت، قانون کی حکمرانی اور عوامی فلاح کے سفر کو آگے بڑھایا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You