کالم/مضامین

بھٹو شہید کب سے ھوگیا خدارا شہادت کی تذلیل نہ کریں

بھٹو شہید کب سے ھوگیا خدارا شہادت کی تذلیل نہ کریں۔

"شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن نہ مالِ غنیمت نہ کِشور کشائی*” بھیا ذرا اس شعر سے ہی شہادت کو سمجھ لیں۔ بھٹو کی موت عدالتی فیصلے کا نتیجہ تھی۔ شراب و زنا میں مست رہنے واے حکمرانوں کو شہید کہنا کفریہ جملے میں آتا ھے گویا ھم نے اختیار لے لیا رب سے کہ جسے چاہیں مرتبے سے نوازیں اور جیسے چاہیں مرتبے سے گرادیں۔ درحقیقت شہادت الله کے مقدس اور بلند ترین مقامات میں سے ایک بلند ترین مقام ھے۔ اس مقام تک پہنچنے کیلئے لازم ھے کہ دل و دماغ طہارت شدہ ھونا چاہئے اور جسمانی روح کا پاک ھونا بھی شرط ھے۔ ھم اکثر و بیشتر اپنے لیڈروں کی محبت میں اس قدر بڑھ جاتے ہیں کہ ہمیں احساس بھی نہیں ھوتا کہ ھم شرک کی راہ پر چل پڑتے ہیں اس میں ہماری کم علمی کم عقلی عدم شعوری اور انتہا پسندی کے عناصر شامل ھوتے ہیں۔ بحیثیت مسلمان ھم پر لازم ھے کہ ھم قرآن و سنت کے قاری اور محقق بنیں اسی میں ھماری نجات اور کامیابی ھے۔

جاوید صدیقی ایگزیکٹو ممبر کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You