سندھ

عنوان:پریس کلب کراچی اور فواد چوہدری

ٹائٹل: بیدار ھونے تک

عنوان:پریس کلب کراچی اور فواد چوہدری

گزشتہ روز بروز اتوار بیس جون سنہ دو ہزار اکیس بوقت دوپہر بارہ بجے کراچی پریس کلب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے دورہ کیا۔ اس موقع پر صدر پریس کلب فاضل جمیلی سیکرٹری رضوان بھٹی اور دیگر عہدیداران کیساتھ ساتھ صحافیوں کی بڑی تعداد نے انہیں خوش آمدید کہا۔ طبیعت ناسازی کی بناء پر میں یعنی جاوید صدیقی ایگزیکٹو ممبر یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ کراچی شریک نہ ھوسکا البتہ پی ٹی وی سے وفاقی وزیر کا خطاب سننا اور اسی دوران ٹیکر بھی نوٹ کرتا گیا۔ کراچی پریس کلب پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی آمد کا مقصد ایک تو وضع نہیں کیا دوسرا یہ کہ متاثرین صحافیوں کیساتھ ساتھ فیلڈ میں کام کرنے والے صحافیوں کے مسائل کے تدارک میں کوئی خاطر خواہ احکامات نظر نہیں آئے البتہ پریس کلب کے ٹیرس میں منعقدہ پوری تقریر میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپوزیشن پر تنقیدی نشتر چلائے میں اسی انتظار میں رھا کہ اب کہ اب متاثرین صحافیوں بلخصوص ڈاؤن سائزنگ سے معاشی قتل ھونے والوں کی دادرسی کریں گے اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بننے کیلئے عملی اقدامات کی پلاننگ بتائیں گے لیکن وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بہت زیادہ مایوس کیا۔ تقریب کے اختتام کے بعد میں ایک بار پھر انتظار میں رھا کہ کراچی پریس کلب کے انفارمیشن سیکرٹری عبدالرحمان پریس ریلیز جاری کریں گے۔ کراچی پریس کلب کے ممبران پر مشتمل واٹس اپ گروپ میں ذرا تاخیر سے پریس ریلیز آئی مگر اس میں بھی وہی تقریر وہی اپوزیشن پر تنقید تھی۔۔۔۔ معزز قارئین!! پریس ریلیز یہ تھی ۔۔۔۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کراچی پریس کلب کا دورہ، صدر فاضل جمیلی اور سیکریٹری محمد رضوان بھٹی کی جانب سے استقبال کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے آج کراچی پریس کلب کا دورہ کیا اور صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی، سیکریٹری محمد رضوان بھٹی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خازن عبدالوحید راجپر، اراکین مجلسِ عاملہ عزیز سنگھور، حامد الرحمان اعوان، عبدالواسع قریشی، فاروق سمیع اور دیگر بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کو کراچی پریس کلب کی جانب سے سندھ کی روایتی اجرک اورسندھی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔۔۔معزز قارئین!! اس پوری پریس ریلیز میں کراچی پریس کلب کے ممبرانوں کے متعلق کچھ واضع نہ تھا نہ ہی عہدیدران کی جانب سے تسلی بخش نکات نظر آئے۔ مجھے حیرت و تعجب ھے کہ فواد چوہدری سیاست اور وزارت میں سینئر اور تجربہ کار ھونے کے باوجود اس قدر اپنی وزارت کے پروفیشنل ازم طریقہ کار سے نابلد دکھائی دیئے۔ اکٹر دوستوں نے انکی آمد کو بے مقصد بیکار قرار دیا ھے اور کراچی پریس کلب کے عہدیداران سے گزارش کی ھے کہ ان کی آمد اور مشاورت کی تفصیلات ممبران کے عمل میں لائیں جائیں۔۔۔۔!!

کالمکار: جاوید صدیقی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You