انٹرنیشنلاہم خبریں

بنگلا دیشی رکن اسمبلی بھارت میں لاپتا، پولیس کو قتل کا شبہ

بنگلا دیشی رکن اسمبلی بھارت میں لاپتا، پولیس کو قتل کا شبہ۔

بنگلا دیش کی اسمبلی کے رکن انوار العظیم کال تعلق حکمران جماعت عوامی لیگ سے ہے۔غیر ملکی میڈیا

بنگلہ دیش(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بنگلا دیش کی اسمبلی کے رکن انوار العظیم  بھارت میں لاپتا ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق بنگلا دیش کی اسمبلی کے رکن انوار العظیم  کا تعلق حکمران جماعت  عوامی لیگ سے ہے اور وہ علاج کی غرض سے 12 مئی کو  بھارتی ریاست مغربی بنگال پہنچے تھے۔غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہےکہ رکن اسمبلی انوار العظیم 12 مئی کو مغربی بنگال میں اپنے دوست بسواس کے گھر  کلکتہ پہنچے تھے جہاں سے وہ 2 دن بعد لاپتا ہوگئے جس پر ان کے دوست نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔پولیس کے مطابق رکن اسمبلی کا موبائل بھی بند جارہا ہے،  پولیس کو خدشہ ہےکہ انہیں قتل کردیا گیا ہے اور ان کی لاش کو کلکتہ کے نیوٹاؤن کے علاقے میں کہیں دفن کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق رکن اسمبلی انوار العظیم کے اہل خانہ نے اس معاملے کو بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے سامنے  بھی اٹھایا ہے۔ 

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You