سندھ

کراچی(اسٹاف رپورٹ)چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہے

کراچی(اسٹاف رپورٹ)چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہے

کہ الحمدللہ ہمارے شہر کراچی میں آج بھی انسانیت زندہ ہے گرمی اپنے عروج پر ہے کراچی والے اس طرح کی شدید گرمی کے عادی نہیں ہیٹ اسٹروک کے سبب لوگ غش کھا کر گر رہے ہیں وہ تو اہلیان کراچی نے جگہ جگہ سبیلیں لگائی ہوئی ہیں جو عوام کے بے حد کام آ رہی ہیں اور موقع پر ان کو طبی امداد بھی مل رہی ہے درختوں کی کٹائی اور شجر کاری مہم درست انداز میں نہ چلنے کے سبب گرمی نے زور ہی پکڑنا تھا جہاں ہم دیگر احتیاطی تدابیر کر رہے ہیں وہیں شجرکاری کا بھی خصوصی طور پر اہتمام کرنا چاہیے تاکہ آئندہ آنے والے چند سالوں میں گرمی کی شدت کو قدرتی طور پہ کم کیا جا سکے اگر ہم نے ایسا نہیں کیا تو گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور برسات میں کمی واقع ہوگی کراچی میں کنکریٹ کے جنگل تو بن رہے ہیں لیکن شجر کاری پر کوئی کام نہیں ہو رہا یہ ہم سب کی مشترکہ غلطی ہے اس کو مل کر ہی درست کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاؤن کی جانب سے مختلف علاقوں میں لگائے گئے ہیٹ اسٹروک کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر آغا خلیق وائس چیئرمین عارف رانا ودیگر متعلقہ عملہ بھی موجود تھا

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You