
بنوں میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔انور سیف اللہ خان
سیکورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔سابق وفاقی وزیر
اسلام آباد (نمائندہ ذیشان نجم خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان نے کہا کہ بنوں میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا دہشتگروں نے ایک دفعہ پھر خیبرپختونخواہ میں بزدلانہ کارروائیاں شروع کر دی جو قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کیےجوانوں نے بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواج کو نشانہ بنایا جو قابل تعریف ہے۔ سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمارے بہادر سپاہیوں اور شہریوں کی یہ لازوال قربانیاں ملک کے دفاع کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ شہید ہونے والے سیکورٹی فورسز کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔



