اہم خبریںپاکستان

بلاول بھٹو زرداری سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے والے سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے وفد کی سربراہی صدر شہزاد شوکت نے کی، بلاول بھٹو زرداری اور سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے وفد کے درمیان مجوزہ آئینی عدالت کی ناگزیر ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری اور سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے وفد کے درمیان عدالتی اصلاحات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی، چیئرمین پیپلز پارٹی کو سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے وفد کی جانب سے بارروم میں خطاب کی دعوت دی گئی۔

سیکرٹری خزانہ رفاقت اسلام، نائب صدر (سندھ) سمیعہ فیض درانی و دیگر شامل تھے، نائب صدر نیلم عذرا خان (خیبرپختونخوا)، ایگزیکٹو رکن خیبرپختونخوا تنویر احمد مغل، ایگزیکٹو رکن خیبرپختونخوا مختار احمد مانیری، رضااللہ و دیگر بھی وفد میں شامل تھے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، پی پی پی کے جنرل سیکرٹری نیئر بخاری اور رکن قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی موجود تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You