جہلم
بلال اظہر کیانی کو وزیرِ مملکت بنانا جہلم کے لیے اعزاز ہے

بلال اظہر کیانی کو وزیرِ مملکت بنانا جہلم کے لیے اعزاز ہے
جہلم(ملک وسیم اختر ) جہلم سے منتخب رکنِ قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی کو وزیرِ مملکت مقرر کر دیا گیا۔ اس اہم فیصلے کو جہلم کے عوام کے لیے ایک بڑا اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔
بلال اظہر کیانی، جو اپنی متحرک سیاسی بصیرت اور عوامی خدمات کے لیے جانے جاتے ہیں، کو حکومت میں اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ان کی تقرری پر جہلم کے عوام، سیاسی و سماجی حلقوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک اور خصوصاً اپنے حلقے کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔
بلال اظہر کیانی کی بطور وزیرِ مملکت تقرری کو جہلم کی ترقی اور اس کے عوام کی بہتری کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔




