اہم خبریںپاکستان

بشریٰ بی بی کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع

انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 7 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔

اے ٹی سی اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیس میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے 7 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اور کیس میں شاملِ تفتیش ہونے کیلئے بھی درخواست دائر کی گئی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You