پنجاب

مہنگائی کیخلاف درخواست: پنجاب حکومت نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی

لاہور ہائیکورٹ میں مہنگائی کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے رمضان المبارک کے دوران چینی سمیت دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر سماعت کی، جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

دوران سماعت صوبائی حکومت کے وکیل نے عدالت میں جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ رمضان تقریباً گزر چکا ہے، حکومت رولز پر عملدرآمد کیوں نہیں کرا رہی، جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ حکومت کے پاس سب کچھ موجود ہے پھر بھی قیمتوں کو کنٹرول نہیں کیا جا رہا۔

عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دے دی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You