پاکستان

بس وزیر اعظم بنا دو، عمران خان اور اس کی ٹیم کو دیکھ لو سب کی باتیں اور کام بس اس نتیجے کے لئے

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ۔
بس وزیر اعظم بنا دو، عمران خان اور اس کی ٹیم کو دیکھ لو سب کی باتیں اور کام بس اس نتیجے کے لئے ہی مائل نظر آتے ہیں بس وزیر اعظم بنا دو اور اسکی جان سے کھیل رہے ہیں اور اسکو اناء میں دھکیل کر جیل کی چکی میں ڈالا ہوا ہے،
زیادہ تر مخالفت کرنے کی بجائے زیادہ تر ریفارمز کے ٹاپکس ڈسکس ہوں،
کوئی ملک میں صفائی کے نظام کی بات کو ان کے سوشل میڈیا پر ابھارا جائے ان کے پیجز کے کڑوروں فالورز ہیں۔
کوئی ملک میں بجلی پانی گیس کو سستا کرنے کے جلد طریقے اور پائپوں نالیوں، بڑے نالوں اور تاروں کے جال کو درجہ بہ درجہ بہتر کرنے، انڈر گراؤنڈ اپشنز
کے امور پر زیادہ تر باتیں ان کے اکاؤنٹس پر؟
کوئی عوام میں آگاہی مہم کسی بھی ٹاپک پر؟ یعنی ماحول دوست باتیں، ذات کی تبدیلی کے متعلق ایک پوسٹ؟
ملک میں بڑھتی زنا کی لعنت پر کوئی پوسٹ؟ (ریاست مدینہ کی یاد میں)
ملک میں نکاح عام کرنے پر کوئی پوسٹ؟ 20 سال تک کی عمر پر نکاح لازم اور سرکاری طور پر اس کے لئے قانون سازی اور وظیفوں کی کوئی ایک پالیسی یا ان کے سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ؟ ؟ ؟ ؟ ؟ ؟
نہیں؟؟؟؟ تو ریاست مدینہ کو فالو کیسے کریں گے یہ؟؟؟
بس ہر پوسٹ ہر بات کا محور ایک ہی چیز کہ عمران کو وزیر اعظم ہونا چاہیے!!!
اللہ تعالی ہی ہمارے ملک اور لوگوں کو ہدایت دے!!!
کبھی عمران خان نے یہ بتایا کہ کرسی کی جنگ میری پارٹی میں بھی ہے جو غلط ہے! عہدوں کی بندر بانٹ اور جنگ بغیر قابلیت کے، مفاد پرستی کی جنگ، اور بنانی ریاست مدینہ ہے انہوں نے!!!
جب یہ لوگ کوشش ہی نہیں کریں گے کہ میرٹ آئے اور باتیں کری جائیں گے میرٹ کی تو کیسے بنے گا اچھا پاکستان؟؟؟
مفاد پرستی کی دوڑ کو پروان چڑہا کر؟
ہدایت مانگیں ان کے لئے!

عمران خان کی شروعات کی سوچ کو انہوں نے مار دیا ہے بس مفاد پرستی کی جنگ چلی ہوئی ہے اور عمران خان کو بھی انا میں دھکیل دیا گیا ہے ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You