
برطانیہ کی ایک اور ائیر لائن کو پاکستان کیلئے پروازوں کی اجازت مل گئی۔
برطانوی ائیر لائن ابتدائی طور لندن سے اسلام آباد کے لیے پروازیں چلائے گی۔
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے برطانیہ کی ایک اور ائیر لائن کو پاکستان کیلئے پروازوں کی اجازت دے دی۔سی اے اے کی اجازت کے بعد برطانیہ کی نورس اٹلانٹک ائیر لائن ابتدائی طور لندن سے اسلام آباد کے لیے پروازیں چلائے گی۔اس کے علاوہ نورس ائیرلائن مانچسٹر اور برمنگھم سے بھی براہ راست پروازیں چلائے گی۔برطانیہ کی یہ دوسری ائیرلائن ہوگی جو پاکستان کے لیے براہ راست پروازیں چلائے گی، برطانیہ کی برٹش ائیر پہلے ہی پاکستان کے لیے پروازیں چلا رہی ہے۔



