اہم خبریںپاکستان

بدقسمتی سے کوئی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے تیار نہیں۔چیف الیکشن کمشنر

بدقسمتی سے کوئی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے تیار نہیں۔چیف الیکشن کمشنر

الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو فوری انتخابات یقینی بنانے کے لیے قانون سازی جلد مکمل کرنے کا حکم جاری کردیا۔

اسلام آباد(نمائندہ نازش جبین) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہےکہ بدقسمتی سے کوئی بھی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے تیارنہیں۔الیکشن کمیشن میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق سماعت ہوئی جس دوران الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو فوری انتخابات یقینی بنانے کے لیے قانون سازی جلد مکمل کرنے کا حکم جاری کیا۔دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے کہا کہ جب بھی الیکشن کمیشن اپنی تیاریاں مکمل کرتا ہے تو صوبائی حکومتیں قوانین میں ترامیم کردیتی ہیں،بدقسمتی سے کوئی بھی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے تیارنہیں۔سماعت کے دوران سیکرٹری الیکشن کمیشن نے مؤقف اپنایا کہ صوبے نے 5 مرتبہ انتخابی قوانین تبدیل کیے اور شیڈول کے باوجود صوبے میں بلدیاتی انتخابات ممکن نہ ہوسکے۔مزید برآں چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا کہ جونہی قانون سازی مکمل ہوگی قانون کےتحت رولزبنا دیےجائیں گے، پنجاب حکومت صوبے میں بلدیاتی انتخابات کیلئے معاونت کو بھی تیار ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You