اہم خبریںپاکستان

بجلی مزید 4.37 روپے یونٹ مہنگی کرنے کا منصوبہ تیار

اسلام آباد(این این آئی) حکومت نے اگلے چار ماہ میں صارفین سے اضافی 122ارب روپے وصول کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے اگلے چار ماہ میں صارفین سے اضافی 122ارب روپے وصول کرنے کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 4.37روپے فی یونٹ مزید اضافے کا منصوبہ تیار کر لیا،صارفین پر رواں مالی سال کے دوران مجموعی اضافی بوجھ 721ارب روپے ہو جائے گا۔سرکاری دستاویزات میں انکشاف کیا گیا کہ مذکورہ اضافے کے علاوہ سرکلر ڈیٹ میں بھی 392ارب روپے کا اضافہ ہوگا جو بجٹ سبسڈی کے ذریعے کم کیا جائے گا۔ 4.37روپے فی یونٹ اضافے کا مقصد گردشی قرضے کو اس کی موجودہ 2.31ٹریلین روپے کی سطح پر رکھنا ہے کیونکہ پاور ڈوین کو بجلی چوری اور دیگر نقصانات روکنے میں کوئی بہتری نظر نہیں آرہی ہے جس کے باعث گزشتہ مالی سال 236ارب روپے کا اضافی نقصان ہوا تھا۔نظر ثانی شدہ سرکلر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان کے مطابق جسے پاور ڈویعن نے آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کیا ہے۔بجلی قیمت میں مذکورہ اضافہ گزشتہ مالی سال کی چوتھی سہ ماہی کی ایڈ جسٹمنٹ کی وجہ سے کیا گیا ہے جو ستمبر سے دسمبر 2023تک صارفین سے وصول کیا جائے گا۔منصوبے میں انکشاف کیا گیاکہ ملک کے گردشی قرضے میں1.37ٹریلین روپے کا اضافہ معمول کی کارروائی کا حصہ

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You