اہم خبریںپاکستان

بجلی بلوں میں 35 فیصد تک ایڈوانس انکم ٹیکس کا نفاذ بے رحمی ہے: حمزہ شہباز

لاہور: حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ بجلی بلوں میں 35 فیصد تک ایڈوانس انکم ٹیکس کا نفاذ بے رحمی ہے، حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرانے کے بعد بجلی بھی گرا دی۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے بجلی کے بلوں پر ٹیکس کے نفاذ پر اپنے بیان میں کہا کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی بلوں میں 5 سے 35 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس کا نفاذ حکومتی بے حسی اور بے رحمی کا مظہر ہے، حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرانے کے بعد بجلی بھی گرا دی ہے، بجائے ہوشربا مہنگائی کا سامنا کرتے عوام کو ریلیف دینے کے یہ حکومت ان کی جیب پر مزید ڈاکے مار رہی ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ یہ حکومت پاکستان کو جس معاشی دلدل میں دھکیل چکی ہے، اس سے نکالنا دہائیوں کا کام ہوگا، آخر پاکستان کے عوام کو کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے، قانون سازی کے لئے پارلیمنٹ کو استعمال کرنے کے بجائے یہ حکومت آمرانہ طرز حکومت اپنائے ہوئے ہے، خزانہ بھرا ہوا دکھانے کے لئے یہ حکومت عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لاد رہی ہے، اپنے تین سالہ دور میں یہ حکومت 59 کے قریب صدارتی آرڈیننس نافذ کر چکی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You