اہم خبریںپاکستان

بانی پی ٹی آئی کی کال پر احتجاج، علی امین گنڈا پور کی قیادت میں قافلہ واہ کینٹ پر پہنچ گیا

بانی پی ٹی آئی کی کال پر احتجاج، تحریک انصاف کے مظاہرین کا قافلہ واہ کینٹ پر پہنچ گیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور قافلوں کی قیادت کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی قافلے میں شریک ہیں، خیبرپختونخوا سے اسلام آباد احتجاج کیلئے آنے والا مرکزی قافلہ راولپنڈی اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوگیا۔

اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں کنٹینرز لگا کر راستوں کی بندش برقرار ہے، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں تعلیمی ادارے کل بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ میٹرو سروس معطل ہے۔

دوسری جانب لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں پر ٹریفک رواں دواں ہے، لاہور رنگ روڈ کو بھی دو روزہ بندش کے بعد ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You