اہم خبریںپاکستان

بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔بیرسٹر گوہر

بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔بیرسٹر گوہر

بانی نے دونوں مطالبات تحریری طور پرحکومتی کمیٹی کو دینےکی اجازت دی ہے۔چیئرمین تحریک انصاف

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ عمران خان نے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں بیرسٹر گوہر، علی ظفر اور شیر افضل نے ملاقات کی۔عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے، بانی نے دونوں مطالبات تحریری طور پرحکومتی کمیٹی کو دینےکی اجازت دی ہے۔بیرسٹر گوہر کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکرات کے لیے تیسری نشست ضرور ہونی چاہیے اور مذاکراتی ٹیم کی ملاقات اس کے بعد نہ کروائی تو مذاکرات آگے نہیں جاسکیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You