
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے امجد علی خان کی اڈیالہ جیل میں ملاقات۔
عمران خان نے اس موقع پر امجد علی خان کی خدمات، وفاداری اور جمہوری جدوجہد میں بھرپور کردار کو سراہا۔
اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق عمران خان سے امجد علی خان کی اڈیالہ جیل میں ملاقات، تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اڈیالہ جیل پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیرِاعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنما امجد علی خان کی ملاقات، عمران خان نے اس موقع پر امجد علی خان کی خدمات وفاداری اور جمہوری جدوجہد میں بھرپور کردار کو بھرپور سراہا اور کہا۔یہی میرا پیغام پورے ملک ہر گھر ہر شہر اور دل تک پہچانا ہے میں قانون کی حکمرانی (Rule of Law) کے لیے کھڑا ہوں آپ جیسے ساتھیوں کی موجودگی میرا حوصلہ ہے۔انہوں نے امجد علی خان کو تاکید کی کہ وہ عوام تک یہ پیغام پہنچائیں کہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا آئین و قانون کی بالادستی کے لیے کھڑا ہونا اور حق و سچ کے ساتھ ڈٹ جانا ہی حقیقی آزادی کی علامت ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ موجودہ حالات وقتی ہیں مگر اصولوں پر سمجھوتہ کرنا ناقابلِ قبول ہے قوم جلد ان اندھیروں سے نکلے گی اور ایک روشن خودمختار اور منصف پاکستان کی طرف گامزن ہوگی۔امجد علی خان نے چیئرمین عمران خان کو یقین دلایا کہ وہ ان کے وژن کو ملک بھر میں پھیلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور ہر فورم پر عوامی آواز بن کر کھڑے رہیں گے۔



