اہم خبریںپاکستان

بانی نے پارٹی کی تجویز پر سول نافرمانی تحریک چند دنوں کیلئے موخر کی: بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ بانی نے پارٹی کی تجویز پر سول نافرمانی کی تحریک چند دنوں کیلئے موخر کی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ حکومت نے معشیت کا بھٹہ پہلے ہی بٹھا دیا ہے، مذاکرات بارے بار بار کہہ چکے ہیں کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مسائل کا حل مفاہمت اور سیاسی طریقے سے ہو، پارٹی سے کہا ہے کہ پہلے تمام اپوزیشن جماعتوں کو جمع کرکے ان سے مذاکرات کئے جائیں۔

مشیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن کے بعد دوسرے مرحلے میں حکومت سے بات چیت کی سکتی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You