اہم خبریںپنجاب

ایک سال میں ایسے اقدامات کروں گی کہ اگر اگلے سال سیلاب آئے تو تباہی نہ ہو۔وزیراعلیٰ پنجاب

ایک سال میں ایسے اقدامات کروں گی کہ اگر اگلے سال سیلاب آئے تو تباہی نہ ہو۔وزیراعلیٰ پنجاب

یہ میری وزارت اعلیٰ کے دوران پہلا سیلاب ہے، نئے ڈیمز اور ریزر وائر بنانے سمیت جو کرنا پڑا کریں گے۔مریم نواز کی میڈیا سے گفتگو

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صوبہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ نئے ڈیمز اور ریزر وائر بنانے سمیت جو کرنا پڑا کریں گے اور ایک سال میں ایسے اقدامات کروں گی کہ اگر اگلے سال سیلاب آئے تو تباہی نہ ہو۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھاکہ بارش کے ایک ساتھ تین چار اسپیلز اور بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے سے سنگین چیلنج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ریسکیو کی غیرمعمولی تیاریوں اور ارلی وارننگ سسٹم کی وجہ سے بڑے نقصان سے بچ گئے اور بروقت سیلاب زدہ علاقوں سے متاثرین کی منتقلی سے ہزاروں جانیں بچالی گئیں۔ان کا کہنا تھاکہ یہ میری وزارت اعلیٰ کے دوران پہلا سیلاب ہے، ایک سال میں ایسے اقدامات کروں گی کہ اگر اگلے سال سیلاب آئے تو تباہی نہ ہو، این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے اور اپنی ٹیم کو آئندہ سیلاب سے بچنے کا پلان مرتب کرنے کی ہدایت کردی ہے۔مریم نواز کا کہنا تھاکہ نئے ڈیمز اور ریزر وائر بنانے سمیت جو کرنا پڑا کریں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You