اہم خبریںپاکستان

ایم ایل ٹی نصاب جائزہ کمیٹی کا تیسرا مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

ایم ایل ٹی نصاب جائزہ کمیٹی کا تیسرا مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر ایم عارف ندیم نیشنل اسکلز یونیورسٹی اسلام آباد نے کی۔

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سرحد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (SUIT) اسلام آباد کیمپس میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل (AHPC) کے زیر اہتمام میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی (MLT) نصاب جائزہ کمیٹی کا تیسرا مشاورتی اجلاس کامیابی سے منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر ایم۔ عارف ندیم، ہیڈ، ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی، نیشنل اسکلز یونیورسٹی اسلام آباد نے کی۔ یہ ذمہ داری انہیں چیئرمین MLT ایڈوائزری کمیٹی AHPC، ڈاکٹر محمد فیاض چوہدری کی عدم موجودگی میں سونپی گئی۔ میزبانی کے فرائض ڈاکٹر جدون خان، ہیڈ آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز ڈپارٹمنٹ، SUIT اسلام آباد نے سرانجام دیے۔اجلاس کا آغاز ڈاکٹر جدون خان کی خوش آمدیدی گفتگو سے ہوا جس میں انہوں نے کمیٹی کے اغراض و مقاصد اور نصاب میں ہم آہنگی کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ شرکاء نے متفقہ طور پر اس بات پر زور دیا کہ میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی کے نصاب کو قومی سطح پر ہم آہنگ اور جدید تقاضوں کے مطابق یکساں کرنے کی ضرورت ہے۔اجلاس میں BS-MLT پروگرام کی نئی اسکیم آف اسٹڈیز تجویز کی گئی، جسے پہلے صوبائی سطح پر بھیجا جائے گا اور بعد ازاں کونسل کو حتمی منظوری کے لیے جمع کرایا جائے گا۔ بعد ازاں اس عمل کو MS اور PhD پروگراموں تک وسعت دی جائے گی۔اجلاس میں شریک ماہرین تعلیم و محققین:
پروفیسر ڈاکٹر ہمایوں شفیق ستی )نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز(
ڈاکٹر راشد اقبال )نیشنل اسکلز یونیورسٹ(
ڈاکٹر عثمان وحید ) ہیڈ، اسلام آباد میڈیکل ٹیکنالوجی کالج(
ڈاکٹر عمار احمد )عبادت انٹرنیشنل یونیورسٹی(
ڈاکٹر بن امین )اباسین یونیورسٹی(
عابد اللہ خان )پرائم انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز(
ڈاکٹر فرحان احمد )ایچ بی ایس میڈیکل کالج(
ڈاکٹر انیل گل )کام ویو انسٹیٹیوٹ(
اسامہ قمر )اسلام آباد میڈیکل کالج(
ڈاکٹر کائنات مسعود SUIT) اسلام آباد(
مسٹر راحت علی SUIT) اسلام آباد(
مسٹر شمشاد عزیز SUIT) اسلام آباد(
شرکاء نے اتفاق کیا کہ نصاب کی تیاری کا عمل باہمی مشاورت سے جاری رکھا جائے گا اور اس مقصد کے لیے آئندہ بھی اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔اخر میں، تمام شرکاء نے سرحد یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کی انتظامیہ اور ڈپارٹمنٹ آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس اجلاس کی میزبانی کی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You