اہم خبریںپنجاب

ایف بی آر کے 10 ہزار ملازم ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کراتے، سینیٹر مشتاق کا دعویٰ

ایف بی آر کے 10 ہزار ملازم ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کراتے، سینیٹر مشتاق کا دعویٰ

سرکاری ملکیتی اداروں کاخسارہ کل جی ڈی پی کا دس فیصد تک پہنچ گیا ہے جو ریاستی ادارے چل نہیں سکتے ان کی نجکاری کر دی جائے۔

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق خان نے دعویٰ کیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے دس ہزار ملازم ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کراتے۔ایوان میں اظہار خیال کرتے سینیٹر مشتاق کا کہنا تھاکہ سرکاری ملکیتی ادارے عوام کے ٹیکس کے 458 ارب روپےکھا رہے ہیں، ان سرکاری ملکیتی اداروں کی کارکردگی صفر ہے، سرکاری ادارے عوام کو سہولت دینے میں ناکام ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ غریب سے امیر کی طرف جاتا ہے، موجودہ ماڈل غریبوں کا نوالہ چھیننے والا اور امیروں کو نوازنے والا ہے، پاکستان کی 40 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ایف بی آر کے دس ہزار ملازم ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کراتے، پاکستان میں غربت بڑھ رہی ہے جبکہ جنوبی ایشیامیں فی کس آمدن بڑھ رہی ہے۔سینیٹر مشتاق کا کہنا تھاکہ سرکاری ملکیتی اداروں کاخسارہ کل جی ڈی پی کا دس فیصد تک پہنچ گیا ہے  جو ریاستی ادارے چل نہیں سکتے ان کی نجکاری کر دی جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You