اہم خبریںپاکستان

ایف آئی اے کو منظور پشتین سے جیل میں تفتیش کا حکم

ایف آئی اے کو منظور پشتین سے جیل میں تفتیش کا حکم۔

پولیس ایسے اقدام نہ کرے کہ حکومت بدلے اور انکوائری ہو تو ان کا کیرئیر تباہ ہو جائے۔عدالت

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو منظور پشتین سے جیل میں تفتیش کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن نے منظور پشتین کے خلاف مقدمات کی تفصیلات اور ضمانت کی درخواست پر سماعت کی جس دوران عدالت نے ایف آئی اے کو منظور پشتین سے جیل میں ہی تفتیش کا حکم دیا۔عدالت نے کہا قانون یہ ہے کہ جب ایک بندہ پہلے ہی گرفتار ہو تو بس مقدمہ آگے چلائیں، یہ نہیں ہوتا کہ ملزم ایک مقدمے میں چھوٹ کر باہرآئے تو پھر گرفتار کریں، ایک کیس میں گرفتار شخص پر دوسرے کیس میں گرفتاری ڈال کرجیل میں تفتیش ہوسکتی ہے۔جسٹس میاں گل حسن نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ ایک کیس میں گرفتار فرد کی دوسرے مقدمے میں گرفتاری پرفیصلہ دے چکی، اس عدالت کا فیصلہ چیلنج نہیں ہوا تو وہ حتمی ہوگیا، پولیس ایسے اقدام نہ کرے کہ حکومت بدلے اور انکوائری ہو تو ان کا کیرئیر تباہ ہو جائے، ایف آئی اے جیل میں تفتیش کرے ورنہ مقدمہ ختم کرنے کا آرڈر دیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You