اہم خبریںپاکستان

ایس سی او میں بھارتی وزیر خارجہ کی شرکت پاک بھارت تعلقات کیلئے اچھی خبر ہے۔عرفان صدیقی

ایس سی او میں بھارتی وزیر خارجہ کی شرکت پاک بھارت تعلقات کیلئے اچھی خبر ہے۔عرفان صدیقی

پی ٹی آئی بھارتی وزیر خارجہ کو دفاعی تنصیبات اور شہدا کے تباہ شدہ مزاروں پر بھی لے جائے۔لیگی سینیٹر

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی شرکت کا اعلان دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے اچھی خبر ہے۔سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی نے تمام ایس ای او رہنماؤں میں سے صرف بھارتی وزیر خارجہ کو اپنے احتجاج سے خطاب کی دعوت دی۔انہوں نے کہا کہ بہترہو گا کہ پی ٹی آئی جے شنکر کو 200 سے زیادہ دفاعی تنصیبات اور شہدا کے تباہ شدہ مزاروں پر بھی لےجائے تاکہ پی ٹی آئی اور بھارت ہمیشہ کے لیے لازوال رشتوں میں بندھ جائیں۔عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ ایس سی او اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کی شرکت کا اعلان دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے اچھی خبر ہے۔خیال رہے کہ پاکستان کی سربراہی میں ایس ای او سربراہ اجلاس 16 اور 17 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو رہا ہے جس میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ سمیت مختلف ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You