اہم خبریںپاکستان

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 3 اگست ء2023 کو وزیر خارجہ عبدالہیان اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے، وسیع ایجنڈے میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں اور ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال پر بات چیت شامل ہے۔

وزیر خارجہ عبدالہیان پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے، ایرانی وزیر خارجہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان اتفاق رائے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایرانی وزیر خارجہ سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سے بھی ملاقات کریں گے، فریقین دونوں برادر ممالک کے درمیان پارلیمانی روابط پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ عبدالہیان کا دورہ دونوں فریقین کے لیے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کرنے کا ایک موقع ہو گا، اس دورے میں خاص طور پر علاقائی روابط، توانائی اور پاکستان اور ایران کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری کے تعلقات پر بات چیت کی جائے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You