اہم خبریںپاکستان

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ظہیر احمد بابر کو ائیر چیف مارشل کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے پاک فضائیہ کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔

ظہیر احمد بابر ڈپٹی چیف آف ائیر سٹاف ایڈمن کے طور پر کام کر رہے تھے۔ انہوں نے 1986ء میں پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر فائٹر سکوارڈرن، آپریشنل ائیربیس اور ریجنل ائیر کی کمانڈ بھی کر چکے ہیں۔

اس کے علاوہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف آپریشن و ریسرچ اور ترقی کے طور پر بھی خدمات دے چکے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You