اہم خبریںپاکستان

اہم تعیناتیوں میں تحریک انصاف دور حکومت کی پالیسی میں ترامیم کا فیصلہ

اہم تعیناتیوں میں تحریک انصاف دور حکومت کی پالیسی میں ترامیم کا فیصلہ۔

تعیناتیوں کے لیے65 سال تک عمر کی شرط ختم کرنےکی سمری تیار کرلی گئی ہے۔ذرائع

اسلام آ باد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی حکومت نے اہم تعیناتیوں میں تحریک انصاف دور حکومت کی پالیسی میں ترامیم کافیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق تعیناتیوں کے لیے65 سال تک عمر کی شرط ختم کرنےکی سمری تیار کرلی گئی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سمری کی منظوری وفاقی کابینہ سے لینے کی اجازت دے دی اور نئی تر میم سے اسپیشل پروفیشنل پےاسکیلز پرنئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہوگی۔ذرائع کا بتانا ہےکہ ترمیم کے ذریعے تعیناتیوں کےلیے عمر کی کوئی بالائی حد نہیں ہوگی، ترمیم کے تحت 65 سال کی عمر کے بعد نئی تعیناتی ہوسکے گی جب کہ موجودہ تعیناتی میں65 سال کی عمر کے بعدتوسیع کی ترمیم بھی سمری کا حصہ ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی جس نے محمد اورنگزیب زیب کی سربراہی میں تجویز کیں۔ ملک میں نئے ٹیلنٹ کےفروغ کے لیے 2019 کی پالیسی میں ترامیم ضروری ہیں جب کہ حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے وفاقی وزارتوں اورڈویژنزکی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You