انٹرنیشنل

اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہ آیا تو امریکا اسکا کا جوہری پروگرام تباہ کرسکتا ہے۔جرمن چانسلر

اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہ آیا تو امریکا اسکا کا جوہری پروگرام تباہ کرسکتا ہے۔جرمن چانسلر

اسرائیلی حملوں کے بعد ایرانی حکومت کمزور پڑ چکی ہے۔جرمن چانسلر فریڈرک مرز

برلن(نمائندہ ریاض احمد) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے ایران کو مذاکرات کی میز پر نہ آنے کی صورت میں امریکا کی جانب سے ایران کا جوہری پروگرام تباہ کیے جانے کے خطرے سے آگاہ کردیا۔ ایک انٹرویو کے دوران جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کشیدگی میں جلد کمی نہ ہوئی اور ایران مذاکرات کی میز پر نہ آیا تو امریکا ایران کا جوہری پروگرام تباہ کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے پاس ایرانی جوہری پروگرام تباہ کرنے کی صلاحیت ہے اور نہ مطلوبہ ہتھیار لیکن امریکا کے پاس یہ صلاحیت اور ہتھیار ہیں۔جرمن چانسلر کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں کے بعد ایرانی حکومت کمزور پڑ چکی ہے۔واضح رہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر اسرائیل کے تازہ ترین حملوں نے نطنز، فردو اور اصفہان میں جوہری تنصیبات سمیت کئی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ان حملوں سے اگرچہ کچھ وقتی نقصان ضرور ہوا ہے مگر اسرائیل ایران کے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر مفلوج نہیں کرسکا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You