اہم خبریںپاکستان

اپوزیشن اتحاد کا 27 اگست کو لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان

اپوزیشن اتحاد نے 27 اگست کو لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ 27 اگست کو صوابی جلسے سے بڑا جلسہ لاہور میں کرنے جا رہے ہیں، اس تاریخی جلسے سے اڈیالہ کے دروازے کھلنے کا قوی امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا، 16 اگست کو انتظامیہ کے ساتھ مل کر جگہ فائنل کریں گے، تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت ہے اس لیے مینار پاکستان جلسہ کرنے کی درخواست دی۔

اخونزادہ حسین یوسفزئی نے مزید کہا کہ ممبر اسمبلی چودھری امتیاز کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں، ایئرپورٹ پر چودھری امتیاز کو گرفتار کرنے کا بھونڈا مذاق کیا گیا، پی ٹی آئی کے ممبر اسمبلی کو پارلیمان میں لایا جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You