انٹرنیشنل

اٹلی میں ریزیڈنس پرمٹ "پرمیسو دی سوجورنو” کیلئے پوائنٹ سسٹم مقرر کرنے کی تجویز سامنے آگئی

اٹلی میں ریزیڈنس پرمٹ "پرمیسو دی سوجورنو” کیلئے پوائنٹ سسٹم مقرر کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔

یاد رہے کہ پوائنٹ کم ہونے پر متعلقہ غیر ملکی کو ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔

روم(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اٹلی میں ڈرائیونگ لائسنس کی طرح سجورنو کے بھی پوائنٹ مقرر کردیے جائیں گے، پوائنٹ کم ہونے پر متعلقہ غیر ملکی کو ڈی پورٹ کردیا جائے گا، یہ تجویز لیگا پارٹی کےسربراہ اور نائب وزیراعظم ماتیو سالوینی کی طرف سے سامنے آئی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی "گلوبل ٹائمز یورپ” کے مطابق نائب وزیراعظم کا کہنا ہے کی رہائشی پرمٹ (Permesso di Soggiorno) کو پوائنٹس سسٹم پر منتقل کرنے کیلئے کام کررہے ہیں، یہ سسٹم ڈرائیونگ لائسنس کی طرح ہوگا، اگر کوئی تارکِ وطن قانون توڑے یا جرم کرے گا تو اس کے پوائنٹس کم ہوں گے اور پوائنٹس ختم ہونے پر سجورنو منسوخ کرکے متعلقہ غیر ملکی کو ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے زور دیا کہ مجرم تارکین کو سزا ان کے اپنے وطن میں بھگتنی چاہیے تاکہ اطالوی ٹیکس دہندگان پر بوجھ نہ آئے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You