اہم خبریںبزنس

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2.50 روپے فی لٹر اضافے کی سمری بھجوا دی

لاہور: اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو روپے پچاس پیسے فی لٹر اضافے کی سمری بھجوادی ہے، پٹرول کے نرخوں میں پچاس پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی۔ وزارت خزانہ آج نئی قیمتوں کااعلان کرے گی۔

اوگرا کی سمری میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے پچاس پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ پٹرول کی قیمت میں پچاس پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کے نرخوں میں ایک روپیہ فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کے نرخ بھی ایک روپیہ فی لٹر بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

وزیراعظم قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیں گے اور وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ آج شام نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ نئی قیمتوں پر عملدرآمد سولہ اگست سے ہوگا۔ قیمتوں میں اضافے کی سمری موجودہ پٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئی۔ لیوی میں ردو بدل قیمت میں مزید تبدیلی کا باعث ہو سکتا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You