اہم خبریںصحت

اندرون ملک فضائی سفر کیلئے بورڈنگ پاس کا اجراء کورونا ویکسین سے مشروط

اسلام آباد: اندرون ملک فضائی سفر کیلئے بورڈنگ پاس کا اجراء کورنا ویکسین سے مشروط کر دیا گیا، کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز کے 8 مسافروں کو ویکسین نہ لگوانے کے باعث آف لوڈ کردیا گیا۔

ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس پرمسافروں کے اندرون ملک سفر کیلئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار دینے کے فیصلے پر عملد آمدر شروع کر دیا گیا جبکہ مسافروں کے کورونا ویکسین کے سرٹیفکیٹ باقاعدگی سے دیکھنے کیلئے ڈومیسٹک لاونجز میں خصوصی ڈیسک بھی قائم کر دیئے گئے۔

خصوصی کاونٹرز پر مسافروں کے کورونا ویکیسن سرٹیفکیٹ چیک کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا جہاں مسافروں کے ٹکٹ کے ساتھ اْن کے ویکسین سرٹیفیکٹ بھی چیک کیے جا رہے ہیں۔

اس سلسلے میں کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز کے 8 مسافروں کو ویکسین نہ لگوانے کے باعث آف لوڈ کردیا گیا دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگوانا لازمی ہے، 18 سال سے کم عمر مسافروں کو کورونا سرٹیفکیٹ سے استثنی حاصل ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You