اہم خبریںکرائمز

لودھراں میں گھر کی چھت گرنے سے 5 بچے جاں بحق، 3 شدید زخمی

لودھراں: لودھراں کے علاقے اڈا سکندری کے قریب گھر کی چھت گرنے سے پانچ بچے جاں بحق، تین شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بچے کمرے میں ٹی وی دیکھ رہے تھے، اچانک چھت گر گئی۔ ملبے تلے دبنے سے تمام بچے شدید زخمی ہو گئے، 5 بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال منتقل کرنے سے قبل ہی دم توڑ گئے جبکہ 3 تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ملحقہ زیر تعمیر مکان کی چھت کا سامان پرانی چھت پر رکھنے سے بد قسمت گھر کی چھت گری۔ ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق بچوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You