اہم خبریںپاکستان

انتخابات کی تیاریاں، نادرا کی جانب سے تیار انتخابی فہرستوں میں خامیوں کا انکشاف

انتخابات کی تیاریاں، نادرا کی جانب سے تیار انتخابی فہرستوں میں خامیوں کا انکشاف۔

چار اضلاع میں خواتین کے نام مردوں اور مردوں کے نام خواتین کی انتخابی فہرستوں میں شامل کر دیے گئے۔

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے عام انتخابات کے لیے تیار انتخابی فہرستوں میں خامیوں کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق چار اضلاع میں خواتین کے نام مردوں اور مردوں کے نام خواتین کی انتخابی فہرستوں میں شامل کردیے گئے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نادرا کو مراسلہ جاری کیا گیا جس میں انتخابی فہرستوں میں خامیاں دور کرنے کی ہدایت کی گئی۔ مراسلہ میں کہا گیا کہ کئی شہروں میں ووٹرز کے تصویری الیکٹورل رول میں غلطیوں کا انکشاف ہوا، شمالی وزیرستان، اورکزئی، ٹنڈواللہ یار،کوئٹہ میں الیکٹورل رول میں خامیاں سامنے آئیں۔مراسلہ کے مطابق چاروں اضلاع میں مرد ووٹرز کو خواتین ووٹرز کے الیکٹورل رول میں جبکہ کوئٹہ اور اورکزئی میں مرد ووٹرز کا خواتین کی انتخابی فہرستوں میں اندراج کر دیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You