امریکہ کی صف اول کی YEL UNIVERSITY میں داخلہ،چوہدری حیدر عباس پاکستانی اور چکوالیوں

*امریکہ کی صف اول کی YEL UNIVERSITY میں داخلہ،چوہدری حیدر عباس پاکستانی اور چکوالیوں کی آنکھ کا تارا بن گئے*
*چوہدری حیدر عباس چکوال کی معروف شخصیت چوہدری احمد خان (مرحوم) کے پوتے،چوہدری غلام علی کے نواسے اور چوہدری اظہر عباس کے ہونہار فرزند ہیں*
چکوال (عبدالغفار پارس) ضلع چکوال کی معروف شخصیت چوہدری احمد خان (مرحوم) کے پوتے،چوہدری غلام علی کے نواسے اور علاقہ کی معروف سماجی شخصیت چوہدری اظہر عباس ڈھوک فیروز کے ہونہار سپوت چوہدری حیدر عباس کا اعزاز،دنیا کی مشہور اور امریکہ کی صف اول کی علمی درسگاہ YEL UNIVERSITY میں داخلہ لیکر بین الاقوامی سطح پر اپنے آباؤ اجداد،پاکستان اور علاقہ کا نام روشن کردیا،جس پر اہلیانِ علاقہ اور بالخصوص اہلیانِ محلہ رحمانیہ نے چوہدری حیدر عباس کو مبارکباد پیش کی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ چوہدری اظہر عباس کا اور ہمارا شہزادہ چوہدری حیدر عباس اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاکر انٹرنیشنل سطح پر مملکت خداداد پاکستان،ضلع چکوال اور اپنے علاقہ کا نام روشن کریگا اور پاکستانی قوم کو بھی اپنے شہزادے چوہدری حیدر عباس پر فخر ہوگا۔



