اہم خبریںپاکستان

امام شاہ احمد نورانی نے قومی اسمبلی میں تحریک پیش کی جس پر قادیانیوں کو آئینی طور غیر مسلم اقلیت قرار دیا-

امام شاہ احمد نورانی نے قومی اسمبلی میں تحریک پیش کی جس پر قادیانیوں کو آئینی طور غیر مسلم اقلیت قرار دیا-

عقیدہ تحفظ ختم نبوت میں علماء اہل سنت نے ہر دور میں اہم کردار ادا کیا-علامہ شیخ عمران الحق نورانی

میرواہ گورچانی(نمائندہ خصوصی ) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق دارلعلوم محی الاسلام صدیقیہ میرواہ گورچانی میں ختم نبوت ریفریشر کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مرکزی جماعت اہل سنت ضلع میرپورخاص کے امیر علامہ مشتاق احمد نقشبندی صدیقی نے کی کراچی کے فدائیان ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ علامہ شیخ عمران الحق نورانی نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ عقیدہ تحفظ ختم نبوت میں علماء اہل سنت نے ہر دور میں اہم اور نمایاں کردار ادا کیا ھے برصغیر میں قادیانی فتنہ کے خلاف سب سے پہلے علامہ غلام دستگیر قصوری نے فتوی دیا اور علامہ پیر سید مھر علی شاہ نے سیف چشتیائی کتاب لکھی ۔امام شاہ احمد نورانی نے قومی اسمبلی میں تحریک پیش کی جس پر قادیانیوں کو آئینی طور غیر مسلم اقلیت قرار دیا ریفریشر کورس کے موقع مفتی امین اللہ انصاری پیر سید ضمیر الحق شاہ بخاری ۔عثمان عامر عباسی،قاری فیاض الحسن چشتی،حافظ توفیق نوری ۔مولانا اشتیاق نقشبندی ۔حافظ فیاض احمد مولانا نظیر سمیت دیگر نے بھی شرکت کی آخر میں شرکاء و مہمانوں کے اعزاز میں مولانا مشتاق احمد نقشبندی کی جانب سے پرتکلف ظھرانہ بھی دیا گیا-

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You