اہم خبریںپاکستان

الیکشن کمیشن: نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

الیکشن کمیشن: نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد۔

فواد حسن فواد ماضی میں اہم پوزیشن پر کام کرتے رہے ہیں، ان کے خلاف درخواست ذاتی رنجش معلوم ہوتی ہے۔الیکشن کمیشن

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق الیکشن کمیشن نے نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد کردی۔الیکشن کمیشن نے نگران کابینہ سے جانب دار وزرا کو ہٹانے کے معاملے پر وزیر نجکاری فواد حسن فواد کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سنایا۔الیکشن کمیشن نے نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فواد حسن فواد نجکاری کے وزیر ہیں، وہ الیکشن عمل پر متاثر نہیں ہو سکتے۔الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہےکہ فواد حسن فواد ماضی میں اہم پوزیشن پر کام کرتے رہے ہیں، ان کے خلاف درخواست ذاتی رنجش معلوم ہوتی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن کے حکم پر نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹایا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You