اہم خبریںپاکستان

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ڈی ایم کی تنقید کو مسترد کر دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے فارن فنڈنگ کیس کیخلاف احتجاج اور تنقید کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ڈی ایم کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قومی ادارہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری سے پوری طرح آگاہ ہے، ہم بغیر کسی دباؤ کے اپنی ذمہ داریوں کو جانتے ہیں۔

ای سی پی نے کہا ہے کہ کورونا وبا، وکلا کی مصروفیات اور کمیٹی ممبر کی ریٹارمنٹ کے باوجود پیشرفت ہوئی۔ سکروٹنی کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ ہفتے میں 3 دن اجلاس منعقد کرے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ عام انتخابات، سینیٹ انتخابات، بلدیاتی اور ضمنی انتخابات کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے کے دوران چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا آفس میں ہی موجود رہے۔ انہوں نے معمول کے تحت امور سرانجام دیے۔ جلسہ ختم ہونے کے بعد وہ الیکشن کمیشن سے گھر روانہ ہوئے۔

پی ڈی یم احتجاج کے باوجود الیکشن کمیشن کے امور معمول کے مطابق انجام پائے۔ تاہم پی ڈی ایم الیکشن کمیشن میں یادداشت جمع نہ کرا سکی۔ پی ڈی ایم رہنما احسن اقبال نے بتایا کہ یادداشت بدھ کے روز جمع کرائی جائے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You