اہم خبریںپاکستان

الخدمت نے 15 ہزار خاندانوں کیلیے رمضان پیکیج غزہ روانہ کردیا

الخدمت نے 15 ہزار خاندانوں کیلیے رمضان پیکیج غزہ روانہ کردیا۔

غزہ جنگ سے متاثرہ 22 لاکھ افراد پوری دنیا خاص طور پر مسلمانوں کیلئے امتحان ہے۔ڈاکٹر حفیظ الرحمن

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے غزہ جنگ سے متاثرہ 15ہزا ر خاندانوں کے لیے رمضان فوڈ پیکیج اور جدید ایمبولینس غزہ روانہ کردی۔مرکزی صدر ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے اسماعلیہ مصر سے رفح بارڈ رکے ذریعے امدادی سامان روانہ کرتے ہوئے بتایا کہ الخدمت کی اس کھیپ میں 20 بڑے ٹریلرز کے ذرریعے 400ٹن امدادی سامان غزہ بھجوایاگیا ہے، جس کے ساتھ زخمیوں ومریضوں کیلئے جدید ساز و سامان سے لیس ایمبولنس بھی روانہ کی گئی ہے۔ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ غزہ جنگ سے متاثرہ 22 لاکھ افراد پوری دنیا خاص طور پر مسلمانوں کے لیے امتحان ہے۔ جنگ سے متاثرہ بہن بھائیوں کو ریلیف فراہم کرنے کےلیےالخدمت کی پوری ٹیم اور رضاکار مصروف عمل ہیں، الخدمت فاؤنڈیشن اب تک غزہ متاثرین کیلئے ایک ارب 70کروڑروپے کی امدادی سرگرمیاں سر انجام دے چکی ہے۔غزہ کے اندر موجود ترک اور فلسطینی اداروں کے تعاون کے ساتھ ساتھ امدادی سرگرمیوں کو تیز اور موثر بنانے کے لیے الخدمت نے قاہرہ میں کیمپ آفس اور وئیر ہاؤس قائم کیا ہے، جہاں سے مسلسل امدادی سامان غزہ بھجوایا جا رہا ہے۔پاکستان سے امدادی سامان بھجوانے کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن نے این ڈی ایم اے کی مدد سے ائیر کارگو اور سمندر کے رستے امدادی سامان بھجوانے کا سلسلہ شروع کیا۔اب تک 5 ائیر کارگو العریش، 1 اردن اور بحری جہاز کے ذریعے ادویات، تیار کھانا، خیمے، ترپال، بے بی کٹس، ہائی جین کٹس اور ونٹر پیکج بھجوا ئے جاچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ الخدمت کی جانب سے غزہ کے زخمیوں اور مریضوں کے لیے مختلف مراحل میں 250 ٹن ادویات بھیجی گئیں جبکہ غزہ میں میڈیکل ایمرجنسی کے پیش نظر الخدمت فاؤنڈیشن نے فیلڈ اسپتال کی ورکنگ مکمل کر لی ہے اجازت ملنے پر الخدمت اور پیما کے ڈاکٹرز غزہ روانہ ہوں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You