
بھارتی فضائیہ کا تیجس طیارہ راجستھان میں گر کر تباہ ہو گیا۔
یہ 2001 میں اپنی پہلی آزمائشی پرواز کے بعد تیجس کا پہلا حادثہ تھا۔ تیجس جس میں بہت کم حادثے کا شکار ہوتے ہیں کو 2016 میں ہندوستانی فضائیہ میں شامل کیا گیا تھا۔
راجستھان(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ہندوستانی فضائیہ کا دیسی ساختہ تیجس لڑاکا طیارہ راجستھان میں گر کر تباہ ہوگیا۔ پائلٹ کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارہ راجستھان ریاست کے جیسلمیر میں ایک طالب علم کے ہاسٹل کے احاطے میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا اور حادثے کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔یہ 2001 میں اپنی پہلی آزمائشی پرواز کے بعد تیجس کا پہلا حادثہ تھا۔ تیجس، جس میں بہت کم حادثے کا شکار ہوتے ہیں کو 2016 میں ہندوستانی فضائیہ میں شامل کیا گیا تھا۔دریں اثنا، بھارتی فضائیہ نے کہا کہ حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ہندوستانی فضائیہ نے ایکس (ٹوئٹر) پر کہا کہ ہندوستانی فضائیہ کا ایک تیجس طیارہ آج جیسلمیر میں ایک آپریشنل ٹریننگ سورٹی کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔ پائلٹ بحفاظت باہر نکل گیا۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری تشکیل دی گئی ہے ۔یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ طیارہ راجستھان میں ہونے والے جنگی کھیلوں کا حصہ تھا۔



