انٹرنیشنلاہم خبریں

اقوام متحدہ امن مشق "شیئرڈ دیسٹنی 2021” چین میں اختتام پذیر

راولپنڈی : اقوام متحدہ امن مشق "شیئرڈ دیسٹنی 2021” چین میں اختتام پذیر ہو گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امن مشق چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کویشان ٹریننگ بیس پر منعقد ہوئی۔

پاکستان، چین، منگولیا اور تھائی لینڈ نے کثیر القومی مشق میں حصہ لیا۔ مشق اقوام متحدہ امن مشنز آپریشنز بارے تربیتی امور پر مرکوز تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی دستے کی مشق میں شمولیت اور موجود تجربہ کو شرکاء نے سراہا۔

شرکاء نے پاکستان کی اقوام متحدہ امن مشنز میں وسیع البنیاد شراکت کو بھی سراہا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You