اہم خبریںپاکستان

افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔سارہ خان

افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔سارہ خان

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے جو قابل تعریف ہے۔معروف سوشل ورکر و بزنس وومن

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف سوشل ورکر و بزنس وومن سارہ خان نے کہا کہ افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے جو قابل تعریف ہے۔معروف سوشل ورکر و بزنس وومن سارہ خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کے پوسٹ پر خوارج کی طرف سے حملے کی شدید مذمت کرتی ہوں اور دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر اور دہشت گردوں کی ہلاکت پر افواج پاکستان کو سلام پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری پاکستانی قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہم دشمن سے مرعوب نہیں ہوں گے بلکہ اپنے اداروں کے ساتھ ملکر اس کے ناپاک عزائم ناکام بنا دیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You