اہم خبریںپاکستان

افغان کپتان راشد خان کے بھائی کا انتقال، پاکستانی کرکٹرز کا اظہار تعزیت۔

افغان کپتان راشد خان کے بھائی کا انتقال، پاکستانی کرکٹرز کا اظہار تعزیت۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں قومی کھلاڑیوں کو راشد خان سے تعزیت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق افغانستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان راشد خان کے بڑے بھائی کے انتقال پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ان سے اظہار تعزیت کیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو افغانستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان راشد خان سے اظہار تعزیت کرتے دیکھا گیا۔پی سی بی کی جانب سے جاری ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے قومی ٹیم نے راشد خان سے ملاقات کی، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے راشد خان سے ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔افغان آل راؤنڈر راشد خان کے بڑے بھائی حاجی عبدالحلیم شنواری چند روز قبل انتقال کر گئے تھے۔خیال رہے کہ پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں اور گزشتہ روز دونوں ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دی تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You