سندھ

جرمنی کے نئے قونصل جنرل تھامس ایبرہارڈ نے کراچی میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

جرمنی کے نئے قونصل جنرل تھامس ایبرہارڈ نے کراچی میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

تھامس ایبرہارڈ شلزے ایک تجربہ کار سفارتکار ہیں جنہیں بین الاقوامی تعلقات کے میدان میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جرمنی کے نئے قونصل جنرل تھامس ایبرہارڈ شلزے نے کراچی میں اپنے عہدے کا باضابطہ طور پر چارج سنبھال لیا۔عہدہ سنبھالنے کے بعد قونصل جنرل شلزے نے صوبہ سندھ میں اہم حکومتی و کاروباری شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا تاکہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔قونصل جنرل تھامس ای۔ شلزے نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری سے ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی جس میں پاکستان اور جرمنی کے درمیان کاروباری تعلقات کو فروغ دینے کے امکانات پر بات چیت کی گئی۔تھامس ایبرہارڈ شلزے ایک تجربہ کار سفارتکار ہیں جنہیں بین الاقوامی تعلقات کے میدان میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔ کراچی میں تعیناتی سے قبل وہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں جرمن قونصل جنرل اور جمہوریہ کروشیا میں جرمن سفیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔وہ جرمن وزارت خارجہ میں مختلف عہدوں پر بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں جن میں ویزا قانون اور انتظامی عدالت سے متعلق امور کے شعبے کے سربراہ کی حیثیت بھی شامل ہے۔تھامس ایبرہارڈ شلزے ماسٹر آف پبلک ایڈمنسٹریشن کی ڈگری رکھتے ہیں، قانون کے شعبے میں ماہر ہیں اور انہوں نے کو بلنز، اسپئیر اور جکارتہ میں قانونی انٹرن شپس مکمل کی ہیں۔جرمنی کا قونصلیٹ جنرل کراچی، قونصل جنرل شلزے کی قیادت میں پاکستان اور جرمنی کے درمیان اقتصادی، ثقافتی اور سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You