انٹرنیشنل

افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کا اترپردیش میں دارالعلوم دیوبند کا دورہ۔

افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کا اترپردیش میں دارالعلوم دیوبند کا دورہ۔

یاد رہے کہ دارالعلوم دیوبند میں اس وقت صرف 15 افغان طلبا زیر تعلیم ہیں۔

اتر پردیش(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے اپنے دورہ بھارت کے موقع پر ریاست اترپردیش میں معروف دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند کا بھی دورہ کیا۔میڈیا کے مطابق افغان وزیر خارجہ کی آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیےگئے تھے۔میڈیا کے مطابق افغان وزیر خارجہ کے استقبال کے موقع پر طلبا سمیت لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جس کے باعث بدنظمی دیکھنے میں آئی اور افغان وزیر خارجہ کے حفاظتی حصار کی خلاف ورزی پر پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔افغان وزیر خارجہ نے دارالعلوم کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی اور جمعیت علما ہند (الف) کے صدر مولانا ارشد مدنی سمیت دیگر علما سے ملاقاتیں کیں۔ امیر خان متقی کو مفتی ابوالقاسم نعمانی نے حدیث کی سند بھی عطا کی۔ میڈیا کے مطابق دارالعلوم دیوبند میں اس وقت صرف 15 افغان طلبا زیر تعلیم ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You