خیبرپختون خواہ

پیر کو فیصلہ کروں گا، استعفیٰ منظور کیے جانے تک علی امین وزیراعلیٰ رہیں گے۔گورنر کے پی

پیر کو فیصلہ کروں گا، استعفیٰ منظور کیے جانے تک علی امین وزیراعلیٰ رہیں گے۔گورنر کے پی

استعفے کا قانونی ٹیم جائزہ لے رہی ہے، ڈی آئی خان میں علی امین سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں۔فیصل کریم کنڈی

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ استعفیٰ منظور کیے جانے تک علی امین وزیراعلیٰ رہیں گے۔اپنے بیان میں گورنر کا کہنا تھاکہ علی امین کا استعفیٰ موصول ہوگیا ہے اورپیر کو دفتر کھلنے پراس پر فیصلہ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ استعفیٰ منظور کیے جانے تک علی امین وزیراعلیٰ رہیں گے۔گورنر کے پی کا کہنا تھاکہ استعفیٰ ملنے کی رسید بھی دے چکاہوں، استعفیٰ علی امین کے ہاتھ کا لکھا ہوا ہے اور قانونی ٹیم جائزہ لے رہی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ڈی آئی خان میں علی امین سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں۔خیال رہے کہ علی امین گنڈاپور وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ عمران خان نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You