اہم خبریںپاکستان

افغان طالبان ٹی ٹی پی پر کارروائی کریں یا پاکستان کے حوالے کریں۔وزیراعظم

افغان طالبان ٹی ٹی پی پر کارروائی کریں یا پاکستان کے حوالے کریں۔وزیراعظم

ٹی ٹی پی بنیادی طور پر افغانستان میں چھپی ہوئی ہے وسطی ایشیائی ریاستوں میں نہیں۔انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ایک بار پھر افغان طالبان کی حکومت سے تحریک طالبان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا ۔غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کاکڑ نے کہا کہ افغان طالبان کو یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ آیا ٹی ٹی پی کو پاکستان کے حوالے کرنا ہے یا خود ہی ان سے مؤثر طریقے سے نمٹنا ہے۔نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی بنیادی طور پر افغانستان میں چھپی ہوئی ہے وسطی ایشیائی ریاستوں میں نہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغان نمائندے دو سال قبل بھی ٹی ٹی پی کے ساتھ ’مذاق‘ مذاکرات میں شامل رہے تھے۔کاکڑ نے کہا کہ یہ ’ناقابل قبول‘ ہے کہ افغان طالبان ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھنے کا انتخاب کر رہے ہیں جب کہ ٹی ٹی پی پاکستان پر حملے کے لیے افغان سرزمین کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کے دوران مذہبی رہنماؤں نے ٹی ٹی پی سے متعلق حکومتی پالیسی کی حمایت کی تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You