اہم خبریںسندھ

ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس دیتی ہیں۔نگراں وزیر مذہبی امور

ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس دیتی ہیں۔نگراں وزیر مذہبی امور

خیال رکھنا چاہئے کہ جذبات سے ملک اور ریاست کو نقصان نہ پہنچے۔بزنس فورم عشائیے سے خطاب

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نگراں وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ اسلام غیر مسلموں کے ساتھ تجارت کی ممانعت نہیں کرتا، ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس دیتی ہیں.کراچی میں بزنس فورم کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عقل کو ہمیشہ جذبات پر غالب آنا چاہیے، دانشمندانہ انداز اپنانا چاہیے، خیال رکھنا چاہیے کہ جذبات سے ملک اور ریاست کو نقصان نہ پہنچے۔انیق احمد نے کہا کہ حج کرایہ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پاکستان میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ آئندہ حج پچھلے حج سے سستا ہو۔نگراں وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ 90 ہزار عازمین کو موبائل سمز دی جائیں گی، کیو آر کوڈ والے سوٹ کیس بھی عازمین حج کو دیے جائیں گے.انہوں نے یہ بھی کہا کہ روڈ ٹو مکہ پروگرام کے کراچی سے جانے والے عازمین کی امیگریشن بھی کراچی میں ہوگی۔ امید ہے کہ 9 مئی سے پہلے لاہور کو بھی روڈ ٹو مکہ پروگرام میں شامل کر لیا جائے گا۔نگراں وزیر مذہبی امور انیق احمد نے مزید کہا کہ پاکستانی خواتین کو حکومت کی جانب سے عبایا دیا جائے گا جس سے ان کی شناخت میں آسانی ہوگی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You