اہم خبریںپاکستان

افغانستان کو پیار کی زبان سمجھ نہیں آئی، طالبان فرار ہو رہے : عطار تارڑ

وزیراطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ افغانستان کو پیار کی زبان سمجھ نہیں آئی، طالبان بھاگنے پر مجبور ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام’ ٹو نائٹ ود ثمرعباس‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان نےدفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے افغانستان کو بھرپور جواب دیا۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم اُن کوپیارکی زبان سمجھا رہےتھے اُن کوسمجھ نہیں آرہی تھی، افغان طالبان دوڑیں لگانے پر مجبور ہوگئے، ہم کب تک لاشیں اٹھائیں گے؟ خیبرپختونخوا حکومت کوٹمبر،ڈرگ، تمباکوکا کچھ منافع آتا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بارہ سال سےتحریک انصاف کی حکومت ہےگاڑیاں رجسٹرڈ نہیں کرسکے، تحریک انصاف کے اندر پانچ سے چھ گروپس بنے ہوئے ہیں، انہوں نے پنجاب کی طرح خیبرپختونخوا اسمبلی توڑ دی ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف کومشکلات کا سامنا ہوگا، تحریک انصاف تقسیم کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے، خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کا اپنا ہاؤس ان آرڈر نہیں، خیبرپختونخوا حکومت کو اپنے معاملات ٹھیک کرنا ہوں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے دشمن کو منہ توڑجواب دیا اب کوئی جرأت نہیں کرے گا، کلیئر کردوں اب اگرافغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوئی تو افغانستان کے اندر جا کر ماریں گے، آپریشن سندور ہو یا تندور کوئی بھی کامیاب نہیں ہوگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You