اہم خبریںپاکستان

افغانستان میں چھوڑے گئے جدید امریکی ہتھیار دہشتگرد پاکستان میں استعمال کر رہے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ

افغانستان میں چھوڑے گئے جدید امریکی ہتھیار دہشتگرد پاکستان میں استعمال کر رہے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ اور سفارتی سطح پر اہم تعلقات ہیں، ایف 16 پروگرام بھی ان تعلقات کا دیرینہ حصہ ہے۔شفقت علی خان

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے جدید امریکی ہتھیار دہشتگرد پاکستان کے اندر استعمال کررہے ہیں۔دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ اور سفارتی سطح پر اہم تعلقات ہیں، ایف 16 پروگرام بھی ان تعلقات کا دیرینہ حصہ ہے جب کہ امریکا کا ایف16 پروگرام سے متعلق فیصلہ خوش آئند ہے۔شفقت علی خان نے کہا کہ سرحد پر ٹرکوں کے رکنے یا سرحد بند ہونے پر متعدد ادارےکام کر رہے ہوتے ہیں، طورخم سرحد پر افغان سائیڈ ہماری سرحد پرچیک پوسٹ قائم کرنے کی کوشش کررہی تھی، سرحدوں کا میکنزم موجود ہے جس میں متعدد ادارے کام کررہے ہوتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں چھوڑے گئے جدید امریکی ہتھیار دہشتگرد استعمال کر رہے ہیں، یہ ہتھیار پاکستان کے اندر دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ترجمان نے اپنی بریفنگ کانفرنس میں امریکا سے 8 پاکستانیوں کو بے دخل کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکا سے جلاوطن پاکستانیوں کی واپسی میں سہولت فراہم کررہے ہیں جب کہ ان کی شناخت سے متعلق ایف آئی اے اور وزارت داخلہ ہی آگاہ کرسکتی ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You